تحفظ اجناس اسکیم (چھوٹے گودام)

زرعی اجناس کو موسمی اثرات اور بیماریوں سے محفوظ کر کے ان کی قیمت فروخت بڑھانے اور چھوٹے کسانوں کو زیادہ سے زیادہ منافع پہنچانے کی غرض سے زرعی ترقیاتی بینک نے تحفظ ِ اجناس سکیم (چھوٹے سائز کے گودام کی تعمیر ) متعارف کرائی ہے جس کے نمایاں خدوخال درج ذیل ہیں۔

شرائط و ضوابط

دائرہ کار

اس سکیم کا اطلا ق پورے پاکستان میں واقع زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی تمام شاخوں /برانچوں پر ہو گا ۔

اہلیت

ملک بھر کے تمام قابل قدر نئے کاشتکار جو زرعی پیداوار کو محفوظ رکھنے کیلئے گودام کی تعمیر کے خواہش مند ہوں اس سکیم سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں ۔ نیز پرانے کا شتکار جن کا بینک کے ساتھ سابقہ لین دین تسلی بخش رہا ہو، وہ بھی اس سکیم کے تحت قرضہ لینے کے اہل ہونگے ۔

مطلوبہ دستاویزات
  • کمپیوٹر ائز ڈشناختی کارڈ کی نقل
  • لون کیس فائل / کتابچہ
  • زرعی پاس بک / فرد جمعبندی
  • دوعدد تصاویر
قرضے کی حد

اس سکیم کے تحت خواہش مندکاشتکار فی کس زیادہ سے زیادہ پندرہ لاکھ روپے تک قرضہ حاصل کر سکتے ہیں۔

قرضدار کی شراکت

قرضدار کو منظور شدہ قرضہ کا دس فیصد اپنے حصے کے طور پر بینک میں جمع کرانا ہو گا۔

قرضہ کے اخراجات

مطابق مروجہ بینک چارجز

ضمانت / سکیورٹی

دس سال کے اندر قرض واپس لیا جایے گا۔ جو کے ادائیگی کے ایک سال کے بعد نصف سالہ قسطیں شروع ہوں گی۔

قرض کی وصولی کا جدو ل

قرضے کی وصولی دس سال کے دوران قرضہ کی ادائیگی کے ایک سال بعد ششما ہی اقساط کی بنیاد پر کی جائے گی۔

شرح مارک اپ

بینک کے جاری ترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق اس سکیم میں مارک اپ وصول کیا جائے گا۔

جانچ پڑتال

گودام کی تعمیر کے دوران بینک کا موبائل کریڈٹ آفیسر (MCO)برانچ مینیجرہر ماہ قرض کے صحیح اور بروقت استعمال کی چانچ پڑتال کرے گا ۔ اور اقساط کی بروقت ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں ہر چھ ماہ بعد جانچ پڑتال کی جائیگی۔

متعلقہ دستاویزات

اردو اردو

پیسے بھیجنا اور وصول کرنا

زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی اپلی کیشن کے زریعے بہت آسان ہے۔

جلد آ رہا ہے

اپنے ان باکس میں تازہ ترین مضامین اور اعلانات حاصل کریں

اِس ویب سائٹ کے بہترین ویو کے لیے اسے IE10 یا کسی بھی نئے براؤزرمیں کھولیں