سوغات شیریں اسکیم

(برائے گڑ)

گڑاپنے منفرد زائقے ، مٹھاس اور غذائیت کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے ۔ جس سے کاروباری حضرات پورے سال کے دوران اور خصوصاََموسم سرما میں خاطر خواہ منافع کماتے ہیں ۔ زرعی پیداوار کی قدر و قیمت میں اضافے کی حکومتی کوششوں میں تعاون کے پیش نظر بینک ہذازرعی ترغیبات کے فروغ کیلئے ہمہ تن کوشاں ہے،سوغات شیریں اسکیم اس سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔

اس سکیم کی نمایاں خصوصیات درج ذیل ہیں ۔

شرائط و ضوابط

دائرہ کار

اس سکیم کے تحت ملک بھر کے تمام خواہشمند کسان فائدہ اٹھاسکتے ہیں ۔ ماسوائے اس علاقے کے جہاں وفاقی /صوبائی حکومت نے کوئی پابندی عائد کی ہو۔

اہلیت

نئے خواہشمند کسانوں کے علاوہ سابقہ قرضدار جن کا بینک کے ساتھ لین دین تسلی بخش رہا ہو ۔ اس اسکیم کے تحت قرضہ حاصل کرسکتے ہیں ۔

مطلوبہ دستاویزات
  • کمپیوٹر ائز ڈشناختی کارڈ کی نقل
  • لون کیس فائل / کتابچہ
  • زرعی پاس بک / فرد جمعبندی
  • دوعدد تصاویر
قرضے کی حد

اس سکیم کے تحت خواہشمند کسان فی کس پانچ لاکھ روپے تک قرض حاصل کر سکتے ہیں ۔

قرضدار کی شراکت

قرضدار کو منظور شدہ قرضہ کا دس فیصد اپنے حصے کے طور پر بینک میں جمع کرانا ہو گا ۔

قرضہ کے اخراجات

بمطابق مروجہ بینک چارجز

ضمانت / سکیورٹی

زیرِ ملکیت و قبضہ زرعی اراضی و دیگر قا بلِ قبول ضمانتیں زرعی قرضے کے حصول کیلئے پیش کی جاسکتی ہیں بصورت دیگر والدین یا دیگر اہل خانہ کی زرعی اراضی بطور ضمانت اور انہیں بحیثیت شریک قرض دار شامل کرکے بھی اس اسکیم سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں ۔

قرض کی وصولی کا جدو ل

قرض کی وصولی ششماہی اقساط میں عرصہ پانچ سال کے دوران کی جائے گی ۔

شرح مارک اپ

بینک کے جاری ترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق مارک اپ وصول کیا جائے گا.

جانچ پڑتال

بینک کا موبائل کریڈٹ آفیسر (MCO)قرضہ جات کے صحیح اور بروقت استعمال کی چانچ پڑتال کا مکمل ذمہ دار ہو گا ۔ علاوہ ازیں برانچ مینیجر ، زونل مینیجر (وصولی) اور آڈٹ ٹیم بھی ان قرضہ جات کی جانچ پڑتال کریں گے ۔

متعلقہ دستاویزات

اردو اردو

پیسے بھیجنا اور وصول کرنا

زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی اپلی کیشن کے زریعے بہت آسان ہے۔

جلد آ رہا ہے

اپنے ان باکس میں تازہ ترین مضامین اور اعلانات حاصل کریں

اِس ویب سائٹ کے بہترین ویو کے لیے اسے IE10 یا کسی بھی نئے براؤزرمیں کھولیں