سکیم برائے افزائش بھیڑ بکریاں

پاکستان کی معیشت کا زیادہ تر دارومد ار زراعت پر ہے ۔ زراعت کا بڑا ذیلی شعبہ افزائش مال مویشی (لائیو سٹاک) ہے اس کی اہمیت اس بات سے بھی ظاہر ہے کہ تقریبا35ملین آبادی بالواسطہ یا بلا واسطہ اس شعبے سے وابستہ ہے ۔ اس کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے زرعی بینک نے اس شعبے کی ترقی کے لئے نمایاں اقدامات کئے ہیں ۔ جن میں بھیڑ بکریوں کے کاروبار سے وابستہ افراد کے لئے مذکورہ اسکیم کا اجراء بھی شامل ہے ۔ اس سکیم کی نمایاں خصوصیات یہ ہیں :

شرائط و ضوابط

دائرہ کار

اس اسکیم کا دائرہ کار ملتان ، فیصل آباد ، ڈی جی خان ، ڈیرہ اسماعیل خان ، بھکر ، شہید بینظیر آباد، دادو ، سکھر، پشاور ، لسبیلہ ، لورالائی اور خضدار اضلاع سے وابستہ زرعی بینک کی شاخوں / برانچوں تک ہے ۔

اہلیت

فروغِ افزائشِ نسل مال مویشی اور افزائش مال مویشی برائے حصول گوشت نئے کاشتکار بشمول بینک کے پرانے قرضدار جن کا بینک کیساتھ لین دین تسلی بخش رہا ہو، اس سکیم کے تحت مالی تعاون حاصل کر سکتے ہیں ۔ مزید کسان و غیر کسان جن کے پاس چراہ گاہ کا معقول بندوبست ہو اور بینک کو معقو ل ضمانت پیش کر سکتے ہوں قرض لینے کے اہل ہونگے ۔

مطلوبہ دستاویزات
  • کمپیوٹر ائز ڈشناختی کارڈ کی نقل
  • زرعی پاس بک / فرد جمعبندی
  • دوعدد تصاویر
  • CWR رپورٹ
قرضے کی حد

اس سکیم کے تحت قرضے کی زیادہ سے زیادہ حد 15 لاکھ روپے ہے ۔

قرض دار کی شراکت

قرضدار کوکل سکیم کا دس فیصد اپنے حصے کے طور پر بینک میں جمع کرانا ہو گا ۔

قرضہ کے اخراجات

بمطابق مروجہ بینک چارجز۔

ضمانت / سکیورٹی

زیرِ ملکیت و قبضہ زرعی اراضی و دیگر قا بلِ قبول ضمانتیں ۔

قرض کی وصولی کا جدو ل
  • ایسے مال مویشی جو صرف گوشت کی پیداوار کے لئے پالے جائیں ان کے قرض کی وصولی چھ سے پندرہ ماہ کے دوران ہوگی ۔
  • افزائش نسل کے لئے پرورش پانے والے جانوروں کے مطلوبہ قرضہ کی مدت قرضہ کی ادائیگی کے ایک سال بعد پانچ سال پر مشتمل ہو گی
شرح مارک اپ

بینک کے جاری ترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق اس سکیم میں مارک اپ وصول کیا جائے گا ۔

جانچ پڑتال

بینک کا موبائل کریڈٹ آفیسر (MCO)قرضوں کے صحیح اور بروقت استعمال کی جانچ پڑتال کا مکمل ذمہ دار ہو گا ۔ علاوہ ازیں برانچ مینیجر ، زونل مینیجر (وصولی) اور آڈٹ ٹیم و ہیڈ آفس کے متعلقہ شعبے بھی ان قرضہ جات کی جانچ پڑتال کریں گے ۔

پیسے بھیجنا اور وصول کرنا

زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی اپلی کیشن کے زریعے بہت آسان ہے۔

جلد آ رہا ہے

اپنے ان باکس میں تازہ ترین مضامین اور اعلانات حاصل کریں

اِس ویب سائٹ کے بہترین ویو کے لیے اسے IE10 یا کسی بھی نئے براؤزرمیں کھولیں