خشک رطب سکیم

(کھجوروں کو خشک کر کے چھوہارہ بنانے کی سکیم)

کھجور قدرت کا بے پایاں انعام ، جو کاربو ہائیڈریٹس ، معدنیات اور و ٹا منز کا بھر پو رخزانہ ہیں۔ اپنی بے پنا ہ غذائی افادیت کے پیش نظرکھجور عام غذا کے طور پر،مختلف مٹھائیوں اور شیریں لو ازمات میں شوق سے استعمال کی جاتی ہے ۔ کھجور کی خشک شکل چھوہارہ نہ صرف اندرونِ ملک بلکہ بیرون ملک برآمد کر کے کیثرزرِمبادلہ کے حصول کاذریعہ ہے ۔ لہذا اس صنعت کے فروغ کیلئے زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے سکیم ہذا کا اجراء کیا تاکہ خواہشمند حضرات بینک کی مالی معاونت سے اپنے کاروبار کو جدید خطوط پر وسعت دے سکیں ۔ اس سکیم کے نمایاں خدوخال درج ذیل ہیں

شرائط و ضوابط

دائرہ کار

اس سکیم کا اطلا ق بینک کی تُر بت ، سکھر ، ڈیرہ اسماعیل خان ، مظفر گڑھ اور جھنگ زون کے تحت کام کرنے والی برانچوں پر ہو گا ۔

اہلیت

چھو ہارہ بنانے کے کاروبار سے منسلک تمام نئے کاروباری حضرات بشمول بینک کے پُرانے خواہشمند کاشتکار جن کا بینک کے ساتھ لین دین تسلی بخش رہا ہو، اس سکیم کے تحت قرضے کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں ۔ ایک سے زیادہ کاشتکارمجموعی طور پر بھی قرض حاصل کر سکتے ہیں.

مطلوبہ دستاویزات
  • کمپیوٹر ائز ڈشناختی کارڈ کی نقل
  • زرعی پاس بک / فرد جمعبندی
  • دوعدد تصاویر
قرضے کی حد

اس اسکیم کے تحت ایک کاشتکار زیادہ سے زیادہ پانچ لاکھ روپے تک قرضہ حاصل کر سکتا ہے ۔

قرضدار کی شراکت

قرضدار کو منظور شدہ قرضہ کا دس فیصد اپنے حصے کے طور پر بینک میں جمع کرانا ہو گا ۔

قرضہ کے اخراجات

بمطابق مروجہ بینک چارجز

ضمانت / سکیورٹی

زیرِ ملکیت و قبضہ زرعی اراضی و دیگر قا بلِ قبول ضمانتیں ۔ اپنے نام پر زمین نہ ہونے کی صورت میں والدین یا دیگر اہلِ خانہ کی زرعی اراضی یا کوئی بھی دوسری سکیورٹی جو کہ بینک کو قابلِ قبول ہو پیش کی جاسکتی ہے

قرض کی وصولی کا جدول

قرض کی واپسی ادائیگی کے ایک سال بعد یکمشت بمع مارک اپ 15 جنوری کو کی جائیگی ۔

شرح مارک اپ

بینک کے جاری پیداواری قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق اس سکیم میں مارک اپ وصول کیا جائے گا ۔

جانچ پڑتال

بینک کا موبائل کریڈٹ آفیسر (MCO)قرضوں کے صحیح اور بروقت استعمال کی جانچ پڑتال کا مکمل ذمہ دار ہو گا ۔ علاوہ ازیں برانچ مینیجر ، زونل مینیجر (وصولی) اور آڈٹ ٹیم و ہیڈ آفس کے متعلقہ شعبے بھی ان قرضہ جات کی جانچ پڑتال کریں گے ۔

متعلقہ دستاویزات

اردو اردو

پیسے بھیجنا اور وصول کرنا

زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی اپلی کیشن کے زریعے بہت آسان ہے۔

جلد آ رہا ہے

اپنے ان باکس میں تازہ ترین مضامین اور اعلانات حاصل کریں

اِس ویب سائٹ کے بہترین ویو کے لیے اسے IE10 یا کسی بھی نئے براؤزرمیں کھولیں