آسان قرضہ سکیم

دیہی آبادی کابڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے ، جنہیں ملکی ترقی میں مصروف ِ عمل کرنے،روزگار کیلئے بڑے شہروں کی طرف منتقلی کم کرنے اور کاروبار میں اضافے کے ذریعے ان کا معیارِ زندگی بہتر بنانے کی غرض سے زرعی ترقیاتی بینک نے”آسان قرضہ سکیم”کے نام سے نئی سکیم کا آغاز کیا ، جس کے تحت نوجوان زراعت سے وابستہ کاروبارشروع کر کے اپنے علاقے میں روز گار حاصل کر سکتے ہیں ۔

شرائط و ضوابط

دائرہ کار

ملک بھر میں موجود زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی تما م برانچوں سے اس اسکیم کے تحت قرضہ حاصل کیا جا سکتا ہے ۔

اہلیت

ایسے تمام نوجوان جن کی عمر کی حد ۱۸ سے ۳۵ سال ہو اور وہ زرعی کاروبار سے اپنا معیار زندگی بہتر بنانا چاہتے ہوں ،اس سکیم سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں ۔

مطلوبہ دستاویزات
  • کمپیوٹر ائزڈ شناختی کارڈ کی نقل
  • لون کیس فائل / کتابچہ
  • زرعی پاس بک / فرد جمعبندی
  • دوعدد تصاویر
قرضے کی حد

س سکیم کے تحت قرضے کی زیادہ سے زیادہ فی کس مبلغ دو لاکھ روپے جبکہ شخصی ضمانت کے تحت ۲۵ ہزار روپے فی کس ہو گی ۔

قرضدار کی شراکت

قرضدار کو منظور شدہ قرضہ کا دس فیصد اپنے حصے کے طور پر بینک میں جمع کرانا ہو گا ۔

قرضہ کے اخراجات

بمطابق مروجہ بینک چارجز

ضمانت / سکیورٹی

زیرِ ملکیت و قبضہ زرعی اراضی و دیگر قا بلِ قبول ضمانتیں قرضے کے حصول کیلئے پیش کی جاسکتی ہیں ۔ علاوہ ازیں ایسے تمام خوہشمندنوجوان جن کے نام کوئی ضمانت نہیں ہے وہ اپنے والدین و دیگر اہل خانہ کی اراضی یا کوئی اور سکیورٹی جوکہ بینک کو قابلِ قبول ہواُنہیں قرضے میں شامل کرتے ہوئے قرضے کے عوض پیش کر سکتے ہیں ۔ علاوہ ازیں شخصی ضمانت کے تحت بھی نوجوان اس سکیم سے فائدہ اُٹھاسکتے ہیں ۔

قرض کی وصولی کا جدو ل

اس اسکیم کے تحت قرض پانچ سالوں کے دوران ششما ہی اقساط میں وصول کیا جائے گا ۔

شرح مارک اپ

بینک کے جاری ترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق اس سکیم میں مارک اپ وصول کیا جائے گا ۔

جانچ پڑتال

بینک کا موبائل کریڈٹ آفیسر (MCO)قرضوں کے صحیح اور بروقت استعمال کی جانچ پڑتال کا مکمل ذمہ دار ہو گا ۔ علاوہ ازیں برانچ مینیجر ، زونل مینیجر (وصولی) اور آڈٹ ٹیم و ہیڈ آفس کے متعلقہ شعبے بھی ان قرضہ جات کی جانچ پڑتال کریں گے ۔

متعلقہ دستاویزات

اردو اردو

پیسے بھیجنا اور وصول کرنا

زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی اپلی کیشن کے زریعے بہت آسان ہے۔

جلد آ رہا ہے

اپنے ان باکس میں تازہ ترین مضامین اور اعلانات حاصل کریں

اِس ویب سائٹ کے بہترین ویو کے لیے اسے IE10 یا کسی بھی نئے براؤزرمیں کھولیں