قرضہ سکیم برائے Oil Expeller

اس سکیم کا بنیادی مقصد مختلف اقسام کے بیج مثلاً کینولا، ریپ سیڈ، سورج مُکھی اور سویابین وغیرہ سے کم لاگت میں خوردنی تیل حاصل کرنا ہے۔اِس ضمن میں آئل ایکسپیلر مشین کم وقت میں زیادہ فائدے کی وجہ سے کسانوں کی توجہ اور دلچسپی کا باعث ہے۔اور چھوٹے کسانوں میں بیروزگاری اور غربت کم کرنے میں بھی مدد گار ہے۔علاوہ ازیں محصولات میں اضافے اور تیل کے ساتھ ساتھ ضمنی اشیاء کے حصول اور استعمال میں بھی معاون ہے۔ ان تمام فوائد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بینک نے مذکورہ بالا سکیم کا اجراء کیا ہے۔سکیم کے اہم نکات درج ذیل ہیں۔

شرائط و ضوابط

دائرہ کار

اس اسکیم کا دائرہ کار پورے ملک کی زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی تمام شاخوں / برانچوں پرمحیط ہو گا۔

اہلیت

تمام نئے اور اہلیت رکھنے والے پرانے کاشتکار اس سکیم سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم اس شعبہ میں تجربہ رکھنے والے کاشتکاروں کو ترجیح دی جائے گی۔

مطلوبہ دستاویزات
  • کمپیوٹر ائز ڈشناختی کارڈ کی نقل
  • لون کیس فائل / کتابچہ
  • زرعی پاس بک / فرد جمعبندی
  • دوعدد تصاویر
قرضے کی حد

کسان اس سکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ مبلغ آٹھ لاکھ روپے تک قرض حاصل کر سکیں گے۔

قرضدار کا حصہ

قرضدار کو اپنے حصے کے طور پر کل قرض کا 10 فیصد بینک میں جمع کروانا ہو گا۔

ضمانت / سکیورٹی

زیرِ ملکیت و قبضہ زرعی اراضی و دیگر قا بلِ قبول ضمانتیں۔

قرضہ کے اخراجات

قرضہ کے اخراجات بمطابق مروجہ بینک چارجز

قرض کی وصولی کا جدو ل

اس اسکیم کے تحت قرض پانچ سال کیلئے دیا جائے گا جو کہ ہرسال ۱۵ جنوری اور  ۱۵ جولائی کو ششما ہی اقساط میں وصول کیا کا جدول جائے گا۔

شرح مارک اپ

بینک کے جاری ترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق مارک اپ وصول کیا جائے گا۔

جانچ پڑتال

بینک کا موبائل کریڈٹ آفیسر (MCO)قرضہ جات کے صحیح اور بروقت استعمال کی چانچ پڑتال کا مکمل ذمہ دار ہو گا۔ علاوہ ازیں
برانچ مینیجر، زونل مینیجر (وصولی) اور آڈٹ ٹیم بھی ان قرضہ جات کی جانچ پڑتال کریں گے۔

پیسے بھیجنا اور وصول کرنا

زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی اپلی کیشن کے زریعے بہت آسان ہے۔

جلد آ رہا ہے

اپنے ان باکس میں تازہ ترین مضامین اور اعلانات حاصل کریں

اِس ویب سائٹ کے بہترین ویو کے لیے اسے IE10 یا کسی بھی نئے براؤزرمیں کھولیں