قرضہ سکیم برائے ڈیری ویلیو چین

-ACAC سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق کسانوں کی ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ اپنی تمام برانچوں میں مذکورہ بالا سکیم متعارف کروا رہا ہے۔
قوائدو ضوابط

شرائط و ضوابط

دائرہ کار

ملک بھر میں موجود زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی تما م برانچوں سے اس اسکیم کے تحت قرضہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

اہلیت

ملک بھرسے ڈیری کے کاروبار سے منسلک اچھی شُہرت کے حامل حضرات اس سکیم کے تحت قرضے کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں تا ہم پُرانے قرضدار جن کا بینک کے ساتھ لین دین تسلی بخش رہا ہو وہ بھی اس سکیم کے تحت قرضے کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔اس سکیم میں خاص طورپر اُن خواتین کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے جو ڈیری ویلیو چین سے ذاتی یا کاروباری طور پر منسلک ہیں۔

مطلوبہ دستاویزات

کمپیوٹر ائز ڈشناختی کارڈ کی نقل
زرعی پاس بک /فرد جمعبندی
دوعدد تصاویر

قرضے کی حد

اس سکیم کے تحت قرضے کی زیادہ سے زیادہ فی کس حد پندرہ لاکھ روپے تک ہے۔

قرضدار کی شراکت

قرضدار کو منظور شدہ قرضہ کا دس فیصد اپنے حصے کے طور پر بینک میں جمع کرانا ہو گا یا اپنی سکیم میں استعمال کرنا ہو گا۔

ضمانت /سکیورٹی

زیرِ ملکیت و قبضہ زرعی اراضی و دیگر قا بلِ قبول ضمانتیں زرعی قرضے کے حصول کیلئے پیش کی جاسکتی ہیں بصورت دیگر والدین یا دیگر
اہل خانہ کی زرعی اراضی بطور ضمانت اور انہیں بحیثیت شریک قرض دار شامل کرکے بھی اس اسکیم سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

قرضہ کے اخراجات

بمطابق مروجہ بینک چارجز

شرح مارک اپ

بینک کے جاری ترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق اس سکیم میں مارک اپ وصول کیا جائے گا۔

قرضہ کی منظوری

دس لاکھ روپے تک کا قرضہ CLSDڈیپارٹمنٹ منظورکرے گا، جبکہ اس سے زیادہ کا قرضہ متعلقہ زونل کریڈٹ کمیٹی منظور کریگی۔

قرض کی ادائیگی

تمام ضروری /قانونی کاغذات کی وصولی کے بعد قرضدار کو قرض کی رقم بذریعہ کرنٹ اکاؤنٹ ادا کی جائے گی۔

قرض کی وصولی کا جدو ل

اس اسکیم کے تحت دیئے گئے قرضہ جات چھ ماہ کی رعائیتی مدت کے ساتھ پانچ سال کے عرصہ کے دوران ششما ہی اقساط میں وصول کئے جائیں گے۔

انشورنس

ایسے تمام اثاثہ جات جو بینک کے قرضہ سے حاصل کیے گئے ہوں اُن کی انشورنس “A”گریڈ انشورنس کمپنی سے قرضدار خود کروائے گا۔

جانچ پڑتال

بینک کا موبائل کریڈٹ آفیسر (MCO) تمام قرضوں کی ادائیگی کے ایک ماہ کے اندر قرضوں کے صحیح اور بروقت استعمال کی جانچ پڑتال کا مکمل ذمہ دار ہو گا۔ علاوہ ازیں برانچ مینیجر، زونل مینیجر (وصولی) اور آڈٹ ٹیم و ہیڈ آفس کے متعلقہ شعبے بھی ان قرضہ جات کی جانچ پڑتال کریں گے۔

Monitoring

Close monitoring would be carried out on monthly basis by the respective Zonal Chief and Credit Operations Department, ZTBL Head Office Islamabad.



پیسے بھیجنا اور وصول کرنا

زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی اپلی کیشن کے زریعے بہت آسان ہے۔

جلد آ رہا ہے

اپنے ان باکس میں تازہ ترین مضامین اور اعلانات حاصل کریں

اِس ویب سائٹ کے بہترین ویو کے لیے اسے IE10 یا کسی بھی نئے براؤزرمیں کھولیں