قرضہ سکیم برائے ٹرانسپورٹ(تھری ویلر لوڈر رکشہ)

کسانوں کو اپنی پیداوار  بروقت کھیت سے مارکیٹ تک پہنچانے او ر کاشتکاری کا ضروری سامان مارکیٹ سے فارم تک لانے میں کو آسانی کیلئے  بینک نے مندرجہ بالا سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے تحت قرضہ برائے حصول تھری ویلر لوڈر رکشہ آسان شرائط  پر فراہم کیا جائے گا۔

شرائط و ضوابط

دائرہ کار 

آزمائشی منصوبے کے طور پر اس سکیم کو زرعی ترقیاتی بینک کے جھنگ،  گجرانوالہ،  پشاور،  میرپور خاص اور ڈیرہ مراد جمالی زون کی برانچوں میں شروع کیا جائے گا۔

اہلیت

اس سکیم کے تحت تمام اہل نئے اور پرانے کسان بھا ئی بھر پور فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔

قرضے کی حد 

اس سکیم کے تحت قرضے کی زیادہ سے زیادہ فی کس حدپانچ لاکھ روپے تک ہے۔

قرضدار کی شراکت

قرضدار کو  رکشے کی قیمت کا  دس فیصد اپنے حصہ کے طور پر بینک میں جمع کرانا ہو گا۔

ضمانت/ سکیورٹی

زیرِ ملکیت و قبضہ زرعی اراضی قرضے کے حصول کیلئے پیش کی جا سکتی ہے۔  ملکیتی زمین نہ ہونے کی صورت میں والدین یا قریبی رشتہ داروں کی زمین انھیں  قرض میں شراکت دار کے طور پر شریک کرتے ہوئے بھی پیش کی جا سکتی ہے۔

قرضہ کے اخراجات

بمطابق مروجہ بینک چارجز

شرح مارک اپ

بینک کے جاری ترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق اس سکیم میں مارک اپ وصول کیا جائے گا

قرض کی منظوری

قرض کی منظوری ہیڈ آفس کا متعلقہ ادارہ کرے گا

رجسٹریشن و  انشورنس

تھری ویلر لوڈر رکشہ کی رجسٹریشن بینک اور قرضدار کے مشترکہ ناموں  پر کروانی لازم  ہو گی اور گریڈ  “A”  انشورنس کمپنی سے انشورنس کروانی ہو گی۔

جدول قرض وصولی

سکیم کے تحت دیئے گئے قرضہ جات کی واپسی پانچ سال کی مدت میں ششماہی اقساط میں کرنی ہو گی۔

جانچ پڑتال

قرضوں کی نگرانی اور جانچ پڑتال  بینک کی مجاز اتھارٹی کریں گی۔



پیسے بھیجنا اور وصول کرنا

زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی اپلی کیشن کے زریعے بہت آسان ہے۔

جلد آ رہا ہے

اپنے ان باکس میں تازہ ترین مضامین اور اعلانات حاصل کریں

Best viewed at IE 10 & onwards or latest browsers