قرضہ سکیم برائے محفوظ چارہ

مرطوب موسم میں جب عموماً سبز چارہ مہیا نہیں ہوتا جانوروں کی افزائش،ان کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے اور مکمل توانائی بحال رکھنے کیلئے محفوظ شدہ چارہ (جو کہ Silageکہلاتا ہے) کا استعمال کیا جاتا ہے جو نہایت مفید اور موثر ہے۔ اس مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے اس سکیم کا اجراء کیا ہے جسکی اہم خصوصیات درج ذیل ہیں۔

شرائط و ضوابط

دائرہ کار

اس اسکیم کا دائرہ کار پورے ملک کی زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی تمام شاخوں / برانچوں پرمحیط ہو گا۔

اہلیت

مال مویشی کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے قابلِ بھروسہ اور اچھی شہرت کے حامل تمام افراد اس سکیم سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم پرانے قرضدار جن کا بینک کے ساتھ لین دین تسلی بخش رہا ہو اور اس شعبہ میں سمجھ بوجھ رکھتے ہوں وہ بھی اس اسکیم سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔

مطلوبہ دستاویزات
  • کمپیوٹر ائز ڈشناختی کارڈ کی نقل
  • لون کیس فائل / کتابچہ
  • زرعی پاس بک / فرد جمعبندی
  • دوعدد تصاویر
قرضے کی حد

کسان اس سکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ مبلغ دس لا کھ روپے تک قرض حاصل کر سکیں گے۔

قرضدار کا حصہ

قرضدار کو اپنے حصے کے طور پر کل قرض کا 10 فیصد بینک میں جمع کروانا ہو گا۔

ضمانت / سکیورٹی

زیرِ ملکیت و قبضہ زرعی اراضی و دیگر قا بلِ قبول ضمانتیں۔

قرضہ کے اخراجات

قرضہ کے اخراجات بمطابق مروجہ بینک چارجز

قرض کی وصولی کا جدو ل

اس سکیم کے تحت حاصل کیا گیا قرضہ عرصہ 5 سال میں ششماہی اقساط میں وا پس کرنا ہو گا۔ پہلی قسط قرض حاصل کے 6 ماہ بعد شروع ہو گی۔

شرح مارک اپ

بینک کے جاری ترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق مارک اپ وصول کیا جائے گا۔

جانچ پڑتال

زونل چیف اور کریڈٹ آپریشن ڈیپارٹمنٹ ہیڈ آفس ان قرضہ جات کی ماہانہ جانچ پڑتال کریں گے۔

پیسے بھیجنا اور وصول کرنا

زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی اپلی کیشن کے زریعے بہت آسان ہے۔

جلد آ رہا ہے

اپنے ان باکس میں تازہ ترین مضامین اور اعلانات حاصل کریں

اِس ویب سائٹ کے بہترین ویو کے لیے اسے IE10 یا کسی بھی نئے براؤزرمیں کھولیں