قرضہ سکیم برائے خواتین (شعبہ گارمنٹس)

وطنِ عزیز کے پسماندہ علاقوں کی ہنر مند خواتین کی فلاح وبہبوداور معاشی خود کفالت زرعی ترقیاتی بینک کی ترجیحات کا حصہ ہے۔ اس مقصد کے حصو ل کیلئے گارمنٹس کے شعبے میں کام کرنے والی خواتین خصوصاً دستکاری، کشیدہ کاری،چادروں اور کپڑوں پر پھُلکاری اور مخصوص روائیتی کڑھائی کے فن کو اُجاگر کرنے کیلئے مذکورہ بالا سکیم کے تحت قرضہ جات کا آغاز کیا جا رہا ہے تا کہ یہ ہُنرمند خواتین با عزت روز گار بھی پاسکیں اور اپنی محنت کا معقول معاوضہ بھی حاصل کر سکیں۔ اس سلسلے میں بینک سلائی کڑھائی کے ضروری سامان، پیکنگ مٹیریل  اور مارکیٹنگ کیلئے قرضا جات فراہم کرے گا، نیز مصنوعات کی فروخت کیلئے مختلف غیر سرکاری تنظیموں اور رفاہی اداروں کیساتھ روابط میں معاونت بھی کی جائے گی۔

قوائد و ضوابط

شرائط و ضوابط

دائرہ کار

آزمائشی منصوبے کے طور پراس سکیم کو  زرعی ترقیاتی بینک کے ملتان، بہاولپور ، حیدرآباد،  کوئٹہ  اور گلگت بلتستان زون کی برانچوں میں شروع کیا جائے گا۔

اہلیت

اس سکیم کے تحت مذکورہ بالا  علاقوں کی گارمنٹس  کے شعبے سے تعلق رکھنے والی خواتین بھر پور فائدہ اُٹھا سکتی  ہیں۔ ترجیحاً قرض تین سے چار خواتین کے گروپ کو دیا جائے گا۔

اشیاء برائے قرض

سٹیچینگ مشین،  کپڑا(سفید و رنگدار)،  دھاگہ،  شیشہ،  کڑھائی فریم،  سلائی والی سُوئیاں بمع سلائی باکس

پیکنگ / مارکیٹنگ کا سامان

مارکیٹ تک لانے لیجانے کا خرچہ

مطلوبہ دستاویزات

کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی نقل،  درخواست برائے قرضہ،  زرعی پاس بک/ فردجمعبندی

دو عدد تصاویر، eCIB   رپورٹ

قرضے کی حد

اس سکیم  کے تحت قرضے کی فی کس حدزیادہ سے زیادہ  پندرہ لاکھ روپے تک ہے۔

قرضدار کی شراکت

 

قرضدار کو منظور شُدہ قرضہ کا دس فیصد اپنے حصہ کے طور پر بینک میں جمع کرانا ہو گا۔

قرضہ کے اخراجات

بمطابق مروجہ بینک چارجز

ضمانت/ سکیورٹی

زیرِ ملکیت و قبضہ  دیہی و شہری جائیداد۔ زمین اپنے نام  نہ ہونے کی صورت میں والدین یا گھر  کے کسی فرد کی زمین شراکت دار کے طور پر پیش کی جا سکتی ہے۔

شرح مارک اپ

بینک کے جاری ترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق اس سکیم میں مارک اپ وصو ل کیا جائے گا۔

جدول قرض وصولی

سکیم کے تحت دیئے گئے قرضہ جات کی واپسی پانچ سال کی مدت میں ششماہی اقساط میں کرنی ہو گی۔

جانچ پڑتال

قرضوں کی نگرانی اور جانچ پڑتال بینک کی مجاز اتھارٹی کریں گی۔



پیسے بھیجنا اور وصول کرنا

زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی اپلی کیشن کے زریعے بہت آسان ہے۔

جلد آ رہا ہے

اپنے ان باکس میں تازہ ترین مضامین اور اعلانات حاصل کریں

Best viewed at IE 10 & onwards or latest browsers