قرضہ سکیم برائے تیاری و پیکجنگ خام چینی (شکر)

خام چینی (شکر) سفید شکر کا صحت منداور بہتر متبادل ہے۔دنیا میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق سفید چینی انسانی صحت کو نقصان پہنچا رہی ہے اور اسے” سفید زہر” جانا جاتا ہے۔ زرعی ترقیاتی بینک پہلے ہی کسانوں کو گُڑ بنانے کیلئے قرض کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔اس سکیم کے تحت خام چینی بنانے کے لیے بھی اسی طرز پر قرض کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں زرعی ترقیاتی بینک کسانوں کو ان کی مصنوعات کے فروغ اور مارکیٹنگ کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز اور سپر مارکیٹس وغیرہ سے رابطہ میں معاونت بھی فراہم کرے گا۔

شرائط و ضوابط

دائرہ کار

آزمائشی منصوبے کے طور پر اس سکیم کو زرعی ترقیاتی بینک مردان (پشاور زون) کی برانچ میں شروع کیا جائے گا۔

اہلیت

اس سکیم کے تحت مذکورہ بالا علاقے کے تمام اہل نئے اور پرانے کسان بھا ئی بھر پور فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔

اشیا ء برائے قرض

کین کریشر، شکر گرینڈر، پاؤڈر میکینگ مشین، باؤلنگ پلیٹس، جوس سٹوریج باکس، جنریٹر اور پیکنگ میٹریل وغیرہ

مطلوبہ دستاویزات

کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی نقل، درخواست برائے قرضہ، زرعی پاس بک /فردجمعبندی، دو عدد تصاویر

قرضے کی حد

اس سکیم کے تحت قرضے کی زیادہ سے زیادہ فی کس حد پندرہ لاکھ روپے تک ہے۔

قرضدار کی شراکت

قرضدار کو قرض کی رقم کا دس فیصد اپنے حصہ کے طور پر بینک میں جمع کرانا ہو گا۔

ضمانت/ سکیورٹی

زیرِ ملکیت و قبضہ زرعی اراضی قرضے کے حصول کیلئے پیش کی جا سکتی ہے۔ ملکیتی زمین نہ ہونے کی صورت میں والدین یا قریبی رشتہ داروں کی زمین انھیں قرض میں شراکت دار کے طور پر شریک کرتے ہوئے بھی پیش کی جا سکتی ہے۔

قرضہ کے اخراجات

بمطابق مروجہ بینک چارجز

شرح مارک اپ

بینک کے جاری ترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق اس سکیم میں مارک اپ وصول کیا جائے گا۔

قرض کی منظوری

قرض کی منظوری ہیڈ آفس کا متعلقہ ادارہ کرے گا

جدول قرض وصولی

قرض کی رقم پانچ سال کے عرصے میں چھ ماہ کی رعائیتی مدت کے ساتھ ششماہی اقساط میں وصول کی جائے گا۔

جانچ پڑتال

قرضوں کی نگرانی اور جانچ پڑتال بینک کی مجاز اتھارٹی کریں گی۔



پیسے بھیجنا اور وصول کرنا

زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی اپلی کیشن کے زریعے بہت آسان ہے۔

جلد آ رہا ہے

اپنے ان باکس میں تازہ ترین مضامین اور اعلانات حاصل کریں

Best viewed at IE 10 & onwards or latest browsers