قرضہ سکیم برائے بہتری زرعی زمین بذریعہ متبادل توانائی

اس وقت ہمارے ملک کو توانائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ جس کی وجہ سے زراعت کے شعبہ کو دھچکا لگا ہے اور اس کے نتیجے میں پیداوار میں کمی آئی ہے۔کسانوں کی مدد اور توانائی میں مشکلات کو کم کرنے کیلئے زرعی ترقیاتی بینک نے دو سکیمیں متعارف کرائی ہیں جن کی مدد سے کسانوں کو کم قیمت توانائی حاصل کرنے اور زراعت کو ترقی دینے میں مدد ملے گی۔ یہ دو سکیمیں زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کے قرضہ جات کی مدد سے سولر انرجی پمپ اور بائیو گیس یونٹس کا قیام ہیں۔

شرائط و ضوابط

دائرہ کار

ملک بھرمیں موجود زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی تمام برانچوں سے اس اسکیم کے تحت قرضہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

اہلیت

(1ملک بھر سے اچھی شُہرت کے حامل نئے حضرا ت اس سکیم کے تحت قرضے کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔تا ہم پُرانے قرضدار جن کا بینک کے ساتھ لین دین تسلی بخش رہا ہو وہ بھی اس سکیم کے تحت قرضے کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔
(2قرضدار کسی بھی دوسرے بینک کا نا دہندہ نہ ہو۔
(3ای۔ سی آئی بی رپورٹ صاف ہو
ORR (4 گریڈ زیادہ سے زیادہ 04 ہو
(5قرضدار کیلئے ضروری ہے کہ وہ سولر انرجی پمپ اور بائیو گیس یونٹ کے متعلق معلومات رکھتا ہو تا کہ وہ تجارتی بنیادوں پر چلا سکے۔
(6سولر انرجی پمپ اور بائیو گیس یونٹ /پلانٹ لگانے کیلئے متعلقہ فرم سے منظور شدہ کوٹیشن/ تخمینہ جو کہ قرضدار کو قابلِ قبول ہو

مطلوبہ دستاویزات

۔ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی نقل
۔ لون کیس فائل
۔ زرعی پاس بُک/ فرد جمعبندی
۔ دو عدد تصاویر

قرضے کی حد

اس سکیم کے تحت قرضے کی زیادہ سے زیادہ فی کس حد پندرہ لاکھ روپے تک ہے۔

قرضدار کی شراکت

قرضدار کو منظور شدہ قرضہ کا دس فیصد اپنے حصے کے طور پر بینک میں جمع کرانا ہو گا یا اپنی سکیم میں استعمال کرنا ہوگا۔

  ضمانت/ سکیورٹی

زیر ملکیت و قبضہ زرعی اراضی و دیگر قابلِ قبول ضمانتیں زرعی قرضے کے حصول کیلئے پیش کی جاسکتی ہیں۔

  قرضہ کے اخراجات

بمطابق مروجہ بینک چارجز

شرح مارک اپ

بینک کے جاری ترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق اس سکیم میں مارک اپ وصول کیا جائے گا۔

قرضے کی منظوری

بینک کے ہیڈآفس سے ہو گی۔

  انشورنس/ بیمہ

بینک کے قرضہ سے بنا ئے گئے اثاثہ جات کی انشورنس بذمہ قرضدار ہو گی۔

قرض کی وصولی کا جدول

قرضہ جات برائے سولر انرجی پمپ چھ ماہ کی رعائیتی مدت کے ساتھ دس سا ل کے عرصہ کے دوران ششماہی اقساط میں وصول کئے جائیں گے۔
قرہ جات برائے بائیو گیس یونٹ چھ ماہ کی رعائیتی مدت کے ساتھ پانچ سا ل کے عرصہ کے دوران ششماہی اقساط میں وصول کئے جائیں گے۔

جانچ پڑتال

متعلقہ ایم سی او، برانچ مینیجر، زونل چیف اور کریڈٹ آپریشن ڈیپارٹمنٹ ہیڈ آ فس اسلام آباد ان قرضہ جات کی جانچ پڑتال کریں گے۔

 



پیسے بھیجنا اور وصول کرنا

زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی اپلی کیشن کے زریعے بہت آسان ہے۔

جلد آ رہا ہے

اپنے ان باکس میں تازہ ترین مضامین اور اعلانات حاصل کریں

اِس ویب سائٹ کے بہترین ویو کے لیے اسے IE10 یا کسی بھی نئے براؤزرمیں کھولیں