سکیم برائے سویابین بطور گرین بینکنگ پراڈکٹ

سویا بین دنیا میں تیل کی پیداوار میں استعمال ہونے والی سب سے اہم فصل ہے۔ اس میں  18سے22  فیصد تیل ہوتا ہے۔ اور  40سے42  فیصد اعلیٰ کوالٹی پروٹین ہوتی ہیں  جو خوراک میں اشد ضروری ہیں۔ عام طور پر یہ کھانے کی صنعت میں آٹا،  مارجرین،   بسکٹ،  کینڈی،  دودھ،  سبزیوں کا پنیر،  لیسیتین اور بہت سی چیزوں کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں نے پانی کی کمی کے با عث تمام فصلوں کی پیداوار کو بُری طرح متاثر کیا ہے۔   اس لیے متبادل فصلیں اُگانے کی اشد ضرورت ہے۔ سویابین مٹی میں نائٹروجن کی بحالی اور  غذائی اجزاء کی افزودگی میں معاون ہے۔نیز یہ خشک سالی کے خلاف مزاحم فصل  ہے اور پانی کی کم دستیابی میں بھی زندہ  رہ سکتی ہے۔ لہٰذا زرعی ترقیاتی بینک  نے سویابین کی کاشت میں فروغ کیلئے  مندرجہ بالا سکیم متعارف کرائی ہے۔

شرائط و ضوابط

دائرہ کار

سکیم کا اطلاق بینک کی ملک بھر میں قائم تمام برانچوں پر ہو گا۔

اہلیت 

اس سکیم کے تحت تمام اہل نئے اور پرانے کسان بھا ئی بھر پور فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔تا ہم پُرانے قرضدار جن کا بینک کے ساتھ لین دین تسلی بخش ہو وہ بھی  اس سکیم سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

مطلوبہ دستاویزات

کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی نقل،  درخواست برائے قرضہ،  زرعی پاس بک /فردجمعبندی،  دو عدد تصاویر

قرضے کی حد 

اس سکیم کے تحت قرضے کی زیادہ سے زیادہ فی کس حد  سات لاکھ روپے تک ہے۔

قرضدار کی شراکت  

قرضدار کو  قرض کی رقم کا  دس فیصد اپنے حصہ کے طور پر بینک میں جمع کرانا ہو گا۔

ضمانت/ سکیورٹی

زیرِ ملکیت و قبضہ زرعی اراضی قرضے کے حصول کیلئے پیش کی جا سکتی ہے۔  ملکیتی زمین نہ ہونے کی صورت میں والدین یا قریبی رشتہ داروں کی زمین                    انھیں  قرض میں شراکت دار کے طور پر شریک کرتے ہوئے بھی پیش کی جا سکتی ہے۔

قرضہ کے اخراجات     

بمطابق مروجہ بینک چارجز

شرح مارک اپ   

بینک کے جاری پیداواری قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق اس سکیم میں مارک اپ وصول کیا جائے گا۔بر وقت ادائیگی پر مارک اپ میں 3 فیصد رعائیت             بھی دی جائے گی۔

قرض کی منظوری 

تمام قانونی کاغذات کی تکمیل  کے بعد قرض کی منظوری ہیڈ آفس کا متعلقہ ادارہ کرے گا

جدول قرض وصولی 

فصل ربیع کیلئے یکم اکتوبر سے  31 دسمبر تک دیئے جانے والے قرضہ جات  15 جون کو اور یکم جنوری سے 31مارچ تک دیئے جانے والے قرضہ جات  15ستمبر کو ایک ماہ کی رعائتی مدت کے ساتھ وصول کئے جائینگے۔

فصل خریف کیلئے یکم اپریل سے  30 جون تک دیئے جانے والے قرضہ جات  15 دسمبر کو اور یکم جولائی سے 30ستمبرتک دیئے جانے والے قرضہ جات   15مارچ کو ایک ماہ کی رعائتی مدت کے ساتھ وصول کیے جائیں گے۔

جانچ پڑتال

قرضوں کی نگرانی اور جانچ پڑتال  بینک کی مجاز اتھارٹی کریں گی۔



پیسے بھیجنا اور وصول کرنا

زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی اپلی کیشن کے زریعے بہت آسان ہے۔

جلد آ رہا ہے

اپنے ان باکس میں تازہ ترین مضامین اور اعلانات حاصل کریں

Best viewed at IE 10 & onwards or latest browsers