سکیم برائے افزائش پھولدارپودے و گرین ہاؤسز

زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈنے پھولدار پودوں کی افزائش اور گرین ہاؤسز کو ترقی دینے کیلئے اس سکیم کا آغاز کیا ہے۔تا کہ کسان اس سکیم کے تحت اپنی محنت وصلاحیتوں کو بروئے کار لاکرپھولوں کی کاشت اور بے موسم کے پھلوں اور سبزیوں کی کاشت کے ذریعے  اپنی آمدن میں اضافہ کر سکیں۔نیز غربت اور بیروزگاری کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں

شرائط و ضوابط

دائرہ کار

اس اسکیم کا دائرہ کار پورے ملک میں زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی تمام شاخوں / برانچوں تک ہو گا

اہلیت

اس شعبہ سے تعلق رکھنے والے اچھی شہرت کے حامل تمام افراد اس سکیم سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔  تاہم پرانے قرضدار جن کا  بینک کے ساتھ لین دین تسلی بخش رہا ہو اور اس شعبہ میں سمجھ بوجھ رکھتے ہوں  وہ بھی اس اسکیم میں شامل ہوسکتے ہیں

مطلوبہ دستاویزات
  • کمپیوٹر ائز ڈشناختی کارڈ کی نقل
  • لون کیس فائل / کتابچہ
  • زرعی پاس بک / فرد جمعبندی
  • دوعدد تصاویر
قرضے کی حد

کسان اس سکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ مبلغ پندرہ لاکھ روپے تک قرض حاصل کر سکیں گے

قرضدار کا حصہ

قرضدار کو اپنے حصے کے طور پر کل قرض کا  10 فیصد بینک میں جمع کروانا ہو گا.

ضمانت / سکیورٹی

زیرِ ملکیت و قبضہ زرعی اراضی و دیگر قابلِ قبول ضمانتیں.

قرضہ کے اخراجات

مطابق مروجہ بینک چارجز

قرض کی وصولی کا جدو ل
  1.  قرض برائے: ٹنل فارمنگ اور گرین ہاؤسز عرصہ 5 سال کے اندر ششماہی اقساط میں واپس ہو گا۔ پہلی قسط ایک سال بعد شروع ہوگی۔
  2. قرض برائے ٹیوب روز اور گلیڈلس عرصہ 5 سال کے اندر ششما ہی اقساط میں واپس ہو گا۔ جس کی پہلی قسط چھ ماہ بعد شروع ہو گی۔
شرح مارک اپ

بینک کے جاری ترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق مارک اپ وصول کیا جائے گا۔

جانچ پڑتال

زونل  چیف اور کریڈٹ آپریشن ڈیپارٹمنٹ ہیڈ آفس  ان قرضہ جات کی ماہانہ  جانچ پڑتال کریں گے۔

پیسے بھیجنا اور وصول کرنا

زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی اپلی کیشن کے زریعے بہت آسان ہے۔

جلد آ رہا ہے

اپنے ان باکس میں تازہ ترین مضامین اور اعلانات حاصل کریں

اِس ویب سائٹ کے بہترین ویو کے لیے اسے IE10 یا کسی بھی نئے براؤزرمیں کھولیں